اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہر سال پانچ فروری کو پاکستان میں یوم سیاہ اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور مظاہرے کئے جاتے ہیں۔
پاکستان میں اسی مناسبت سے کئے جانے والے مظاہروں میں کشمیری عوام کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے کشمیر سے ہندوستانی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کا ملک کشمیری عوام کے موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری عوام کی سرکوبی حکومت ہندوستان سے ان کی برہمی کا باعث بنی ہے۔
واضح رہے کہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کےبارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ریفرینڈم کرائے جانے کے خواہاں ہیں۔
.......
/169